01 March 2016 - 22:26
News ID: 9125
فونت
سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کی وجہ سے گرفتاری کے بعد آج ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ نيئر عباس مصطفوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی کی درخواست ضمانت منظور لی اور آج گلگت جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف اور یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت میں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی ۔

اس ریلی کے اختمام کے بعد گلگت کی صوبائی حکومت نے شیخ نیئر عباس مصطفوی سمیت دیگر آٹھ رہنماوں پر انسداد دہشتگردی اور غداری کے مقدمات درج کرائے تھے ۔

حجت الاسلام شیخ نیئر عباس مصطفوی نے عدالت میں چند روز قبل گرفتاری دیدی تھی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر گلگت جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

آج انکی انسداد دہشتگردی گلگت کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی علیل ہیں اور زیرعلاج ہیں، جیل میں بھی انکا آپریشن ہوا تھا اور ان کو ابھی مزید علاج کے لیے اسلام آباد ریفر کردیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬