08 March 2016 - 08:51
News ID: 9153
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا : امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کی خاطر داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کو وجود بخشا ہے جس کے باعث اسلامی ممالک آج بھی لہو لہو ہے۔
شہيد ڈاکٹر محمد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی نے اس آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کی اکیسویں برسی کی مناسب سے سیمینار سے خطاب کرتے کہا : شہید محمد علی نقوی کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شہید محمد علی نقوی نے اپنے خون کے آخری قطرہ تک اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑی ، نوجوان نسل کو اسلام کی طرف راغب کرنے اور انہیں بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

علی مہدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان کو عالمی سطح پر ایسا کردار ادا کرنا چاہیے جس سے اسلامی ممالک قریب آئیں نہ کہ دوریاں پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا : عالمی استعمار امریکہ پاکستان سمیت خطے کے اسلامی ممالک کے مسائل کا ذمہ دار ہے، امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کی خاطر داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کو وجود بخشا ہے جس کے باعث اسلامی ممالک آج بھی لہو لہو ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬