10 March 2016 - 15:42
News ID: 9162
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : یقینی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کے ذریعے دشمنوں کی طرف سے کسی بہی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔
حسين جابرانصاري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان حسین جابرانصاری نے ایرانی میزائل تجربوں کے خلاف بعض مغربی ذرائع کے دعووں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے حالیہ میزائل تجربے نہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی سلامتی کونسل کی 2231 قرارداد کے خلاف ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظریے میں مہلک اور جوہری ہتیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور 'ولایت اقتدار' جنگ مشقوں میں حالیہ کئے جانے والے قلیل اور طویل فاصلے تک مار کرنے الے میزائلوں کے تجربے صرف وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران نے ہرگز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی نہیں کی اور اس حوالے سے بعض مغربی ذرائع میں کھلبلی بے بنیاد ہے ۔

حسین جابرانصاری نے اپنی دفاعی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یقینی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کے ذریعے دشمنوں کی طرف سے کسی بہی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔

واضح رہے کہ ایران کی روز بروز بڑھتی قدرت و میزائیل ٹکنولوجی سے اسرائیل کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ہر روز اسلام دشمن عناصر مختلف ذرایع سے اس صاحب قدرت اسلامی ممالک کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬