‫‫کیٹیگری‬ :
20 March 2016 - 18:25
News ID: 9186
فونت
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عراق کے صوبے الانبار میں دو اور علاقے داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ۔
عراق کي عوامي رضاکار فورس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک شہروں حدیثہ اور کبیسہ کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور ان علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ عراقی فوج نے داعش کے متعدد دہشتگردوں کو جو کبیسہ کے بعض علاقوں میں چھپے ہوئے تھے محاصرہ کرلیا ہے اور جلد ہی ان کو اپنے قبضہ میں کر لے نگے ۔

واضح رہے کہ حدیثہ اور کبیسہ علاقے صوبہ الانبار کے مغرب میں شہر ہیت کے نزدیک واقع ہیں اور ان علاقوں پر اکتوبر دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں نے اپنا قبضہ بنا رکھا تھا ۔

شہر ہیت کے اطراف میں داعشیوں نے بے پناہ قہر ڈھا رکھا تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا ، تقریبا پینتیس ہزار عراقی اس علاقے سے محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ۔

جون دوہزار چودہ سے اب تک عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی، تیس لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بنی ہے ۔

قابل ذکر ہے داعش کی حمایت کے لئے مسلسل امریکا مختلف راہ اختیار کر رہا ہے اپنے سابق کار کردگی کی طرح دوبارہ اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کے لئے ظاہری طور پر دہشت گردوں سے جنگ کے نام پر سیکڑوں کمانڈر اس علاقہ میں روانہ کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬