31 March 2016 - 17:55
News ID: 9210
فونت
سامراجی طاقت امریکا نے کیا اعتراف ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حکومت امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے ۔
ايران  ايٹمي معاہدے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا : ایران نے جوہری معاہدے پرعمل درآمد کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور موثر اقدامات کئے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر پہنچنے میں روس کا تعاون بھی بہت زیادہ موثر واقع ہوا ہے ۔

جاش ارنسٹ نے کہا : ایران کے ساتھ طے پانے والا ایٹمی معاہدہ، امریکہ کی قومی سلامتی کے فروغ کا باعث بنا ہے۔ لیکن ایران کے ساتھ تجارت میں امریکی صنعتوں کو محدود رکھے جانے اور اس کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کا عمل بدستور جاری رہے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقتدار ولایت نامی اپنی حالیہ میزائل مشقوں کے دوران متعدد دور مار کرنے والے بیلسٹیک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ میزائل توانائی کی تقویت کا اس کا پروگرام، صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی سرگرمیوں کو ہرگز محدود نہیں کرے گا ۔

واضح رہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدہ کے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اس کے باوجود امریکا کسی نہ کسی بہانہ سے ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬