‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2016 - 16:19
News ID: 9223
فونت
مطالبات رهبر انقلاب کو جامہ عمل پہنانے کیلئے حوزوی مراکز کی سرگرمیاں تیز؛
رسا نیوز ایجنسی – حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل نے اپنی نشست میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو اپنی سرگرمیوں کا ایجنڈا قراردئے جانے کی تاکید اور کہا: حوزہ علمیہ، طلاب میں انقلابی جزبات کی تقویت کے سلسلے میں موثر اقدامات کرے گا ۔
رهبر انقلاب

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سن 1394 شمسی ھجری کے آخری ایام میں طلاب و افاضل حوزه علمیہ قم کی نمائندہ کمیٹیوں کے اراکین کی رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید خامنہ ای سے ہونے والی ملاقات میں آپ نے حوزہ میں انقلاب جزبات کی تضعیف کے حوالے سے تقریر کی تھی ۔ اور اب حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل نے آپ کے بیانات کو جامہ عمل پہنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ طلاب و افاضل میں انقلابی جزبات کی تقویت کی جا سکے  ۔


دوسری جانب حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری نے اپنے ایک حکم میں اس سلسلے میں خصوصی کمیٹی بنائے جانے کی تاکید کی ہے ۔


طے ہے کہ یہ گروہ حوزہ میں انقلابی افکار کی تقویت کے سلسلے میں فیصلے لے گا ۔


اس سلسلے میں طلاب و افاضل حوزه علمیہ قم کی نمائندہ کمیٹیوں کے سربراہ حجت الاسلام حسینی نژاد نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری سے آج ہونے والی ملاقات میں آپ نے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو جامہ عمل پہنانے کی تاکید کرتے ہوئے اس سلسلے میں دیگر احکامات نیز صادر کئے ہیں ۔


واضح رہے کہ اس سلسلے میں طلاب و افاضل حوزه علمیہ قم کی نمائندہ کمیٹیوں کے اراکین نے حضرت آیت الله نوری همدانی سے بھی ملاقات کی اور رھبر معظم انقلاب کے بیانات کو جامہ عمل پہنانے کے حوالے سے مکمل آمادگی کا اظھار کیا نیز حضرت آیت الله نوری همدانی نے بھی اس سلسلے میں ضروری ھدایتیں دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬