رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مراجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ سال شمسی کی پہلی اپنے درس خارج فقہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو عظیم فرائض دینی میں سے جانا ہے کہ اسلامی معاشرے کا مستقبل پوری طور سے اس سے منسلک و مرتبت ہے ۔
انہوں نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر «ان الامر بالمعروف و النهی عن المنکر فریضةٌ عظیمةٌ بها تقام الفرائض و تأمن المذاهب» کے مقام کو بیان کرنے کے سلسلہ میں امام معصومین علیہم السلام کی فرامائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعہ دوسرے فرائض کے انجام دہی میں آسانی ہونے پر زور دیا ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو قرآن کریم کی آیات کی نص میں کی گئی تاکیدات میں سے جانا ہے اور بیان کیا : امر بالمعروف و نہی عن المنکر حقیقت میں اسلام کی تمام سماجی تحریکوں کی بنیاد ہے ۔
مرجع تقلید نے بیان کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کو چاہیئے کہ بعض لوگوں کو مبلغ اور داعی الی الخیر کے عنوان سے تربیت کریں تا کہ دنیا کے گوشہ و کنار میں جائیں اور اسلامی تعلیمات سے لوگوں کو آشنا کریں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر انجام دیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے تمام لوگوں سے سماج میں اس فریضہ کے قائم رکھنے کی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے اور اس سلسلہ میں کوشش کو بہت مقدس امر جانا ہے ۔