05 April 2016 - 16:10
News ID: 9225
فونت
عراقی فوج اور رضاکار عوامی مجاہدین نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراقی فوج اور رضاکار عوامی مجاہدین نے عراق کے صوبہ انبار و کرکوک اور صوبہ نینوا میں دہشت گردوں کو بری طرح مار گرایا ۔
رضاکار عوامي فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ عراق کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے بیان کیا گیا ہے : صوبہ نینوا کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لیے کی جانے والی کارروائی میں تیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کا بہت سا جنگی سازوسامان بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے : اسی طرح نینوا کے جنوب میں النصر گاؤں پر عراقی فوج کے حملے میں گیارہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح شمالی صوبے کرکوک میں داعش کے خودکش بمبار کی خودکش جیکٹ فنی خرابی کی وجہ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس گروہ کے کئی سرغنوں سمیت تیس دہشت گرد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔

عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش کا سیکورٹی انچارج ابو معاذ صوبہ الانبار کے علاقے المعامل کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے : دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے عراق کے کئی شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے دوران انھوں نے بہت سے غیرانسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے شہر راوہ میں بھی داعش کے ایک مرکز پر بمباری کی جس میں تیرہ تکفیری دہشت گرد ہلاک اور بارہ سے زائد زخمی ہوئے۔

عراق سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی میں امن بحال ہونے کے بعد ہزاروں خاندان شہر میں واپس آگئے ہیں ۔

الرمادی کے ایک مقامی عہدیدار حمید الدلیمی کے حوالے سے رپورٹ دی گئی ہے کہ داعش کے قبضے کے بعد الرمادی سے چلے جانے والے عراقی باشندے واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬