رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسین راضی کے بھائی نے العہد نیوز ایجنسی سے گفتگو میں سعودی جیل میں بند اس شیعہ عالم دین کی حالت ناساز ہونے اور ان کے لئے سعودی حکام کی جانب سے طبی امداد فراھم کئے جانے کی ممانعت کئے جانے کی خبر دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ کی حمایت میں بیان دینے کے جرم میں قید، سعودی عالم دین کی حالت غیر ہو جانے باوجود سعودی حکام نے جیل میں طبی امداد فراھم نہیں کی کہا: جیل میں سعوی حکمرانوں کے انسان کش مظالم کے بناء پر ان کے بھائی کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کی بناء پر انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سعودی پولیس نے اکیس مارچ کو مشرقی شہر عمران کی مسجد رسول کے شیعہ خطیب آیت اللہ حسین الراضی کو لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کی حمایت میں بیان دینے پر گرفتار کرلیا تھا ۔
سعودی حکام نے خطے میں اپنی تباہ کن پالیسیوں کی ناکامی کے بعد اسرائیل کے خلاف جہاد میں مصروف عوامی تحریک حزب اللہ کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات میں اضافہ کردیا ہے ۔
سعودی عرب نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے سعودی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی حمایت سے گریز کریں ورنہ انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔