آیتاللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں استقامتی معیشت کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے قومی سطح پر تعاون کو ضروری قرار دیا اور کہا: اگر ایران اقتصادی میدان میں مضبوط ہوگا تو سیاسی، علمی اور سماجی میدانوں میں بھی کامیابی اس کے قدم چومے گی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حضرت آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی تاکید کی : امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں پر اصرار، جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اعلان کردہ "استقامتی معیشت اقدام و عمل" کے نعرے کو حکومتی اداروں اور عوام کے درمیان بھرپور تعاون کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے کہا: اگر ایران اقتصادی میدان میں مضبوط ہوگا تو سیاسی، علمی اور سماجی میدانوں میں بھی کامیابی اس کے قدم چومے گی ۔
تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کے تمام ادارے استقامتی معیشت کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں کہا : ایران کے عوام ماضی کی طرح اس بار بھی رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں میدان عمل میں اتریں گے اور ملک کی عزت و سربلندی کے لئے قدم آگے بڑھائیں گے ۔
انہوں نےامریکہ کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیاں جاری رکھنے پر اصرار، جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی بتایا اور کہا: امریکہ نے اپنے اقدامات سے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے