09 April 2016 - 09:13
News ID: 9240
فونت
حجت الاسلام و المسلمین عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی – عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سبھی عراقی جماعتوں اورگروہوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا: عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سبھی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد عمار حکيم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے آیت اللہ محمد باقر الحکیم کی شہادت کی برسی کے موقع پر خطاب میں کہا: ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سبھی عراقی جماعتوں اورگروہوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سبھی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے کہا: عراق میں نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور دو ہزار اٹھارہ کے پارلیمانی انتخابات آئندہ دس برسوں کے لئے ملک کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوں گے ۔


حجت الاسلام و المسلمین عمار حکیم نے آخر میں تاکید کی : اس وقت عراق کو سیاسی بحران سے نکالنے اور ایک اہل اور لائق حکومت کی تشکیل کے لئے ملک کے سبھی سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬