رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البصیرہ ریسرچ سنٹر پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ثاقب اکبر اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر سید صفدر گیلانی اور جے یو پی کے رہنما قاری محمد یوسف صدیقی نے قرآنی ادارہ "التنزیل" لاہور کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی قرانی فعالیتوں کو سراہا۔
ثاقب اکبر نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردی کا واحد حل قرآن و سنت اور اہلبیتؑ کی تعلیمات عام کرنے میں ہے کہا: اگر دھشت گرد، حقیقی معنوں میں قران کی آیتوں کا مفھوم سمجھ گئے ہوتے تو آج بے گناہوں کا خون نہ بہا رہے ہوتے ۔
پیر صفدر گیلانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں قرآن و سنت کا دامن تھامنا چاہئے کہا: مفاہیم قرآن کریم کورس کے نتائج بہت حیران کن ہیں، اس کورس کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے قرآن کو اُمت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ بتاتے ہوئے کہا: تمام مسلمانوں کو قرآن کا دامن تھام کر رکھنا چاہیے، پاکستان جس نازک دور سے گزر رہا ہے اور دہشتگردی کا شکار ہے اس کا واحد حل قرآن و سنت اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کو عام کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے ۔
آخر میں ادارے کے ذمہ دار مولانا سید سجاد نقوی نے ادارے کا تعارف اور اس کی فعالیت پر روشنی ڈالی ۔