رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پیام وحدت کنونشن کے اختتام پر اس تنطیم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے رائے شماری کی گئی وہیں مرکزی شوریٰ عالی (سپریم کونسل ) کے لئے 7 نئے اراکین جن میں 4 علماء کرام اور 3 ٹیکنوکریٹس کے انتخاب کیلئے بھی رائے شماری کی گئی ۔
اس الکشن کے نتائج میں اراکین شوریٰ مرکزی نے کثرت رائے سے حجت الاسلام حسن ظفر نقوی، حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام آغا سید علی رضوی ، حجت الاسلام عبدالخالق اسدی کو علماء کرام میں سے انتخاب کیا ہے ۔
اور اسی طرح برادرنثار عابدی، برادر سید محمد رضا (آغا رضا) رکن بلوچستان اسمبلی، برادر سید اسد عباس نقوی کو ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر منتخب کر گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تمام اراکین صوبائی شوریٰ کی جانب سے جن شخصیات کے نام شوریٰ عالی کو پیش کیئے گئے تھے ان میں کامیاب ہونے والے درج بالا امیدواروں سمیت حجت الاسلام مقصودڈومکی اور ڈاکٹر علی گوہر کا نام شامل تھا ۔
قابل ذکر ہے ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے میں اعلیٰ اختیاراتی ادارہ شوریٰ عالی (سپریم کونسل ) ہے، جس کی سربراہی بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام شیخ حسن صلاح الدین کے سپرد ہے، جبکہ شوریٰ عالی کل 21 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں 14علماء کرام اور 7 ٹیکنوکریٹس (ماہرین شعبہ جات) شامل ہیں جن کا انتخاب مدت کے اختتام پر اراکین شوریٰ مرکزی انجام دیتے ہیں۔