رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے مفرور صدر منصورہادی کے ایک سینیئر کمانڈر کو صنعا کے شمال مشرقی علاقے میں ہلاک کردیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی مفرور سابق صدر منصور ہادی کا سینیئر کمانڈر زیدالحوری اپنے پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ صنعا کےعلاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوج کے ذریعہ ہلاک کر دیا گیا ۔
خبر میں بیان کی گی ہے : یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یہ کارروائیاں اس وقت انجام دیں جب مفرورصدر کے افراد شمال مشرق کی جانب سے صنعا کی جانب پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے ۔
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے ۔ خبروں میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صنعا کے کئی علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ذریعہ یمن میں جارحیت ختم کرنے کے معاہدہ انجام پانے کے با وجود سعودی عرب اپنے مظالم میں کمی نہیں کر رہا ہے اور وہ کسی نہ کسی راہ سے یمنی بے گناہ مظلوم عوام کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے ۔