10 April 2016 - 22:45
News ID: 9248
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے الکشن میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آئندہ تین برس کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب میں دوبارہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کو بھاری اکثریت سے منتخب کر لیا گیا ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ تین برس کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب کے لئے الکشن کے ذریعہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کوبھاری اکثریت سے تیسری مرتبہ تین سال ( سن ۲۰۱۶ سے ۲۰۱۹ ) تک کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری (سربراہ) منتخب کر لیا گیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ملک بھر کے 80 سے زائد اضلاع ، پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور مرکزی کابینہ سےتعلق رکھنے والے  اراکین مرکزی شوریٰ نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کے لئے الکشن میں ڈالے گئے رائے کی شماری جامع امام الصادقؑ میں ہوئی، جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کے مد مقابل انتخابی مقابلے میں  حجت الاسلام امین شہیدی اور حجت الاسلام احمد اقبال رضوی شامل  تھے ۔

رائے شماری کے بعد آج ہی عصر کے وقت نتائج کا اعلان شوری عالی کے چیئرمین حجت الاسلام شیخ صلاح الدین نے کیا ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان دور حاضر کی ایک کامیاب سیاسی ، سماجی و ثقافتی تنظیم ہے جس نے بہت ہی کم عرصہ میں اس ملک کی سیاسی و سماجی و ثقافتی میدان میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ، اس تنظیم کے سربراہ سے لے کر تمام اراکین و کارکنان کے مخلصانہ عمل اس کی ترقی کا سبب بنی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم کی فعالیت اس ملک کی عوام کے لئے پوشیدہ نہیں ہے بلکہ اس تنظیم نے اپنے ملک کے تمام گوشہ و کنار میں عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬