03 April 2016 - 23:00
News ID: 9218
فونت
امریکا میں مسلمانوں پر توہین ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کا سلسلہ جاری ہے اور ایک پانچ رکنی مسلم خاندان کو اس کے ظاہری اسلامی حلیے کی بنا پر جہاز سے اتار دیا گیا۔
يونائيٹڈ ايئر لائن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونائیٹڈ ایئر لائن کے کپتان نے شیکاگو سے واشنگٹن جانے والی پرواز میں سوار تین بچوں کی ماں ایمان ام سعد شبلی،ان کے شوہر اور تین بچوں کو اڑان بھرنے قبل جہاز سے اتر جانے کا حکم دیا۔

کپتان نے ایمان ام سعد شبلی کے استفسار پر بہانہ تراشی سے کام لیتے ہوئے کسی تفصیل کے بغیر سیکورٹی معاملات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔

ام ایمان شبلی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں فلائٹ سیکورٹی ایشوز کی بنیاد پر واشنگٹن جانے والی پرواز سے باہر نکال دیا گیا جہاں ہم بچوں کی موسم بہار کی چھٹیاں گزارنے جا رہے تھے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میرے تینوں بچے اس بھیانک تجربے کا سامنا کرنے کے سلسلے میں ابھی بہت چھوٹے ہیں۔

خاتون نے بیان کیا کہ امریکن ایئر لائنز کو شرم آنی چاہئے کہ اس نے بنا کسی سبب کے مجھے اور میرے گھر والوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ ہمارے حلیے کے سوا کچھ نہ تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز سلوک کے واقعات میں حالیہ مہینوں کے دوران قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬