03 April 2016 - 23:01
News ID: 9220
فونت
چودھری نثار علی خان :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا : بھارتی جاسوس کی پاکستان میں گرفتاری کے مسئلے کو ایران سے منسلک نا کریں بلکہ یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کا ہے ۔
چودھري نثار علي خان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان میں کسی بہی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتہ دیا ہے اور ہمارا یہ پڑوسی ملک تو دوستانہ ممالک میں سے پاکستان کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے ۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا : پاکستان میں بہارتی جاسوس کے پکڑے جانے کے مسئلے میں بعض طبقات اس میں ایران کا نام بھی لے رہے ہیں جس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ پاکستان کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : بھارتی جاسوس کل بہوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری کے مسئلے کو ایران سے منسلک نا کریں بلکہ یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کا ہے ۔

چودھری نثار علی خان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے گئے اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے مسئلے پر ایرانی صدر کے ساتہ تبادلہ خیال کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پاکستان دورہ بہت کامیاب ہوا جس کی وجہ سے بعض دشمن اسلام عناصر کسی بھی طرح ان دو اسلامی ممالک کے درمیان اس طرح کے اتحاد کو مخدوش کرنے کی کوشش میں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬