05 April 2016 - 16:12
News ID: 9226
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : اس مشکل گھڑی میں سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مقدم رکھنا ہو گا ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے دیامر، ہنزہ، چلاس سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مزید نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت کو قبل از وقت حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : سینکڑوں مکانات منہدم ہونے سے جو لوگ بے گھر ہو گے ہیں ان کو کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے بلکہ ان کے لیے عارضی رہائشوں کا فوری بندوست کیا جانا چاہیے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے جن علاقوں سے رابطہ منقطع ہے وہاں غذائی قلت کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مسافر جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قلت کو دور کرنے کے لیے فضائی وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے ۔

انہوں نے تاکید کی : سڑکوں کی بحالی کے لیے جدید مشینری کا استعمال بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے تا کہ زمینی رابطہ فوری بحال کیا جا سکے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی جائے ۔

انہوں نے کہا : اس مشکل گھڑی میں سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مقدم رکھنا ہو گا۔ عوام کی داد رسی میں تاخیر قطعی ناقابل قبول ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو خصوصی ہدایات کی ہیں کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں کا بھرپور استعمال کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬