14 April 2016 - 11:38
News ID: 9263
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ نے کہا : پانامہ لیکس سے متعلق تحقیقات کے لئے حکومت اپنی پسند کی متنازعہ کمیشن بنانے سے اجتناب کرے۔
حجت الاسلام مقصود علي ڈومکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی شوریٰ کے اجلاس اور کارکردگی رپورٹ نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا : اس وقت ملک دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، جب کہ ملک کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تنظیم کی مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے وضاحت میں بیان کیا : ہم تنظیم کو الٰہی اھداف کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ نے کہا : نوازشریف سمیت تمام کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ اس دفعہ اگر اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تو کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔

پاکستان کے عالم دین نے کہا : پانامہ لیکس سے متعلق تحقیقات کے لئے حکومت اپنی پسند کی متنازعہ کمیشن بنانے سے اجتناب کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا : ایسی کمیشن تشکیل دی جائے جس پر پوری قوم اور نمائندہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو۔ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ غریب قوم کے نمائندے ارب پتی کیسے بن گئے۔

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا : پیام وحدت کنونشن ملک میں اتحاد بین المسلمین اور سامراج مخالف جدوجہد کا مظہر ہوگا، اپنی انقلابی جدوجہد کے باعث مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پرصوبائی شوریٰ کے اجلاس سے مولانا برکت علی مطہری، عبدالوہاب لغاری نے بھی خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬