‫‫کیٹیگری‬ :
16 April 2016 - 17:58
News ID: 9271
فونت
آیت اللہ احمد جنتی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نمازجمعہ کے خطبے میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایران امریکہ کی بالادستی اور ان کے ناجائز مطالبات کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا کہا: ایرانی عوام، سامراجی طاقتوں کی توسیع پسندی کا ہر حال میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔
آيت اللہ احمد جنتي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے اس ھفتہ نمازجمعہ کے خطبے میں کو تہران یونیورسٹی میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا تاکید کی : ایران امریکہ کی بالادستی اور ناجائز مطالبات کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کو اچھی طرح جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام نہ سرتسلیم خم کریں گے اور نہ ہی ان کی جانب سے تھوپی جانے والی شرائط قبول کرسکتے ہیں کہا: ایرانی عوام، سامراجی طاقتوں کی توسیع پسندی کا ہر حال میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران ایک جمہوری ملک ہے اور رواں سال فروری میں ہونے والے پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت اس کا واضح ثبوت ہے کہا: دشمن کی تمام کوششوں کے باوجود ہماری قوم نے رھبر انقلاب اسلامی ایران کی آواز پر لبیک کہا ۔


انہوں نے اقتصادی ترقی اور دفاعی طاقت میں اضافے کو امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کے مقابلے میں استقامت کا واحد راستہ قرار دیا کہا : رہبر انقلاب اسلامی کے اعلان کردہ سلوگن، استقامتی معیشت ، اقدام و عمل ، کو یقینی بنانے کے لیے گہری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔


آیت اللہ احمد جنتی نے بعض ممالک کی جانب سے تیل کی عالمی قیمتوں کو کم رکھنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس اقدام کا واحد مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے، تاہم انہیں جان لینا چاہئے کہ سینتس سال سے قومی مفادات اور انقلاب اسلامی کی امنگوں کا دفاع کرنے والے آج بھی ایران کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔


انہوں نے خطے کے بعض ملکوں میں جاری بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی: مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور خطے کے ملکوں میں جنگ اور قتل و غارتگری کا جلد خاتمہ ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬