‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2016 - 09:56
News ID: 9286
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت بے پردگی اور بے روزگاری کے سلسلے میں بے توجہ ہے کہا: حکومت مناسب پروگرام کے ذریعہ ان دونوں کو لگام دے ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے تہران میونسپلٹی کے اھلکاروں سے ملاقات میں ان کی کارکردگیوں کو سراہا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ 5 برسوں سے معاشرے میں حجاب اور عفت کے مسئلہ پر تاکید جارہی ہے مگر حکام اس کی بہ نسبت بے توجہ ہیں کہا: افسوس حکومت اس اہم مسئلہ سے غافل ہے ، ہمیں امید ہے کہ اس مسئلہ کا حکومتی اداروں اور مراکز سے آغاز کیا جائے گا ۔


آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ایرانی بینکوں میں رائج سود خوری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: عوام نے بارہا و بارہا ہمیں خطوط میں لکھا ہے کہ آپ کہتے تو مگر بینک اس پر توجہ نہیں کرتے اور سود خوری سے باز نہیں آتے ہیں ۔


انہوں نے مزید بیان کیا: بینکوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اپنے امکانات ، زراعت اور استقامتی اقتصاد میں بروکار لائیں مگر وہ لون کو وقت پر جمع نہ کرنے کے جرائم وصول میں کرنے میں مصروف ہیں کہ جو حرام ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬