‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2016 - 10:44
News ID: 9278
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے ملیٹری ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت پڑوسی اور اسلامی ملکوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ اپنے قومی اور ملکی مفادات کے دفاع کے سلسلے میں ہے ۔
مليٹري ڈے پر ڈاکٹر حسن روحاني کا خطاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ملیٹری ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اور اپنے ملکی مفادات کے دفاع کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) کے فرمان اور وصیت نیز سپریم کمانڈر حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خاص درایت اور تدبیر سے، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج ، اسلامی فوج ، اسلامی نظام کی فوج، اور پوری ملت ایران کی فوج ہے کہا: آج ایرانی قوم ، اس فوج پر فخر کرتی ہے جو طاقتور اور مقتدر ہے اور مذہبی و اسلامی محرکات کے ساتھ قومی مفادات کی فکر میں ہے اور جو ایران کی جغرافیائی، سیاسی اور ثقافتی سرحدوں نیز عوام کی جان و مال کی محافظت کر رہی ہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ کہا کہ اگر آپ آج دیکھ رہے ہیں کہ سامراجی طاقتیں اور ان کے ایجنٹ علاقے میں ایران کو للچائی ہوئی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے تو یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور اور مقتدر مسلح افواج کی مرہون منت ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن دھمکیوں کے مقابلے میں دھمکی دیتا اور جارحیت کے بدلے میں جارح کے ہاتھ کاٹ دیتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: سازشیں کرنے والوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کے لئے ہے ۔


واضح رہے کہ کل اتوار سترہ اپریل کی تاریخ، ایران میں یوم افواج کے طور پر منائی جاتی ہے ، اس موقع پر مرقد حضرت امام خمینی (رہ) کے قریب ایرانی فوج کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج نے اپنے جدید ترین ہتھیاروں کو پیش کیا -
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬