24 March 2016 - 00:04
News ID: 9194
فونت
آیت الله الوداعی کے انتقال پر؛
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے مشہور و معروف عالم دین فقیہ مجاهد آیت الله الوداعی کے انتقال پر اس ملک کی حوزات علمیہ نے تین روز تک عمومی عزا کا اعلان کیا ہے ۔
آيت الله علامہ الوداعي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دینی و سیاسی علماء و شخصیات نے اپنے الگ الگ بیانیہ کے ذریعہ اس مجاہد عالم دین آیت الله علامہ الوداعی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے ۔

بحرین کی حوزات علمیہ نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ آیت الله علامہ الوداعی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے ملک میں تین روزہ عمومی عزا کا اعلان کیا ہے ۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے : علامہ سید جواد الوداعی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے فروغ اور دین مبین اسلام کی تبلیغ اور موجودہ زمانہ کے ممتاز علماء کی تعلیم و تربیت کی راہ میں کئی برسوں تک کوشش و مجاہدت کے بعد اس فانی دنیا سے گذشتہ روز عصر کے وقت انتقال کر گئے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس عالم دین و فقیہ کے انتقال کا نقصان اس ملک کے تمام مذہبی و علمی حضرات کے لئے بھرپائی غیر ممکن ہے ۔

حوزات علمیہ نے صاحب عصر امام زمان (عج)، مراجع عظام، علمای اعلام اور مرحوم کے اہل خانہ اور تمام مومنوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس ملک میں تین دن عمومی عزا کا اعلان کیا ہے اور ان دنوں تمام دینی مدارس کی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے تمام مومنین سے آیت الله سید جواد الوداعی کی تشییع و تدفین میں وسیع پیمانہ پر شرکت کی دعوت دی ہے ۔

بیانیہ میں مومنین سے اپیل کرتے ہوئے ان کے نیک سیرت پر عمل کی دعوت دی گئی ہے کیونکہ علامہ الوداعی اخلاق و تقوا اور ایمان کے مکمل نمونہ تھے ۔

بحرین کے انسانی حقوق کے ممتاز رکن حجت الاسلام شیخ میثم سلمان نے بھی اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت الله الوداعی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے تمام لوگوں سے اس مجاہد عالم دین کی تشییع جنازہ میں وسیع پیمانہ پر شرکت کی دعوت دی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا ہے : اگر آج ہزاروں کی تعداد میں بھی مومنین نے علامہ سید جواد الوداعی کے تشییع جنازہ میں شرکت کی تب بھی اس بزرگ عالم دین کے حقوق ادا نہیں ہو سکتے ۔ کبھی بھی سات عشرہ تک بغیر وقفہ کے آیت الله الوداعی کی دین و عوام کی خدمت ، اخلاق و اقدار کی اشاعت کو بھولایا نہیں جا سکتا ہے اور سب کے سب چھوٹے ، بڑے ، بچے عورت مرد بوڑھے جوان سب اس بزرگ عالم دین کی تششیع جنازہ میں شرکت کرے نگے ۔ 

دوسری طرف بحرین کے مشہور عالم دین حجت الاسلام شیخ فاضل الزاکی نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ الوادعی کو «دینی و قومی مقاومت کی علامت کا نمونہ » جانا ہے اور ان کے انتقال کو ملک کے لئے بہت بڑا نقصان بیان کیا ہے اور تمام مومنین سے اس بزرگ و متقی عالم دین کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ آیت الله الوداعی کئی ہفتوں سے بیماری اور بڑھاپا کی وجہ سے اسپتال میں بھڑتی تھے اور ان کی جسمی حالات اچھے نہیں ہونے کی وجہ سے ان کو وہاں کے خصوصی دیکھ بھال واڈ میں رکھا گیا تھا جہاں پیر کے روز عصر کے وقت تعلیم و دینی تعلیمات کے فروغ کے راہ میں سختی برداشت کرتے ہوئے اور بحرین کے عوام کی شرعی و قانونی حقوق کے مطالبہ کے راہ میں اس فانی دنیا سے ۹۳ سال کی عمر میں حقیقی دنیا کی طرف انتقال فرما گئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬