‫‫کیٹیگری‬ :
22 March 2016 - 21:27
News ID: 9190
فونت
جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب وزیرخارجہ نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب وزیرخارجہ نے شام کے مختلف علاقوں بالخصوص دہشتگردوں کے قبضے فوعہ اور کفریا کے علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد بهیجنے کا عمل تیز کرنے پر زور دیا ۔
حسين اميرعبداللہيان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان برائے عرب اور افریقی امور نے شام کے مختلف علاقوں بالخصوص دہشتگردوں کے قبضے فوعہ اور کفریا کے علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد بهیجنے کا عمل تیز کرنے پر زور دیا ۔

جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب وزیرخارجہ نے شام کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی 'اسٹافن ڈی مستورا' کیساتہ کے ساتہ ایک ٹیلی فون گفت و گو میں اس بات کی وضاحت کی ۔
اقوام متحدہ کے ایلچی اور جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب وزیرخارجہ نے شاک کی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ۔

نائب ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ ایلچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شام امن عمل میں شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی پیشرفت پر کوششیں جاری رہنی چاہئے ۔

انہوں نے جنیوا میں منعقدہ شام امن مذاکرات میں بعض دہشتگرد عناصر کی موجودگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ اسی صورتحال سے امن مذاکرات کو نقصان پہنچے گا ۔

شام کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے شام امن مذاکرات کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مشکلات کے باجود امن مذاکرات اگلے منگل تک جاری رہیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬