نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک حوثی نے 20 جمادی الثانیہ کی مناسبت ارسال کردہ اپنے پیغام عالم اسلام کو ولادت معصومہ دو عالم حضرت فاطمہ زھراء کی مبارکباد پیش کی اور کہا: یمنی خواتین نے سعودی جارحیت کے ایک سال کے دوران بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں یمنی خواتین کے کردار اور بچوں کی تربیت میں ان کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یمن پر گذشتہ ایک برس سے جاری وحشیانہ سعودی جارحیت کے دوران عزت و شرف کے میدان میں یمنی خواتین کی استقامت قابل تعریف ہے ۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ پچھلے ایک سال کے دوران یمن کی خواتین نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت و پایمردی کا مظاہرہ کیا ہے کہا: دین اسلام خواتین کی عظمت و منزلت پر تاکید کرتا ہے مگر آج وہ لوگ عورتوں کے حقوق کے دفاع کا دعوی کرتے ہیں جو یمنی خواتین اور بچوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کہ جو اس بات کا بیانگر ہے کہ ان ملکوں کے دعوے سراسر جھوٹے اور کھوکھلے ہیں ۔