رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام کےغیر ملکی زائرین کے شعبے کے سربراہ محمد رضا رضائی نے ایک برازیلی خاتون کے اسلام قبول کرنے کی خبر دی ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر رافائلی نام کی برازیل کی خاتون ، امام رضا علیہ السلام کے حرم میں مشرف بہ اسلام ہوئی اور اس نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کیا برازیلی خاتون سے ہونے والی گفتگو کا تذکرہ کیا اور کہا: اس نے دین اسلام کو ، تحقیق اور مطالعے کے بعد قبول کیا ہے ، اس نے شیعہ مذہب پر خاص طور سے تحقیق کی ہے اور اس کے بعد اسلام قبول کیا ہے ۔
رضائی نے مزید برازیلی خاتون کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دین اسلام کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے بھی اس بات کا باعث بنے کہ وہ جلد سے جلد اسلام قبول کرے کہا: دین اسلام سے اس کی آشنائی برازیل کے شہر ریوڈوجنیرو میں امام حسین علیہ السلام نامی اسلامی مرکز کے ذریعہ ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ ہر سال خاصی تعداد میں غیر مسلم زائرین امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہو کرمشرف بہ اسلام ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکی اور یورپی شہریوں کی ہوتی ہے۔