24 March 2016 - 00:03
News ID: 9193
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے مشہور و معروف عالم دین آیت الله سید جواد الوداعی اس فانی دنیا سے دنیائے حقیقی کی طرف کوچ کر گئے ۔
آيت الله سيد جواد الوداعي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مشہور و معروف عالم دین آیت الله سید جواد الوداعی نے پیر کے روز عصر کے وقت ۹۳ سال کی عمر میں اس فانی دنیا کو وداع کہا ۔

یہ مجاہد عالم دین بحرین میں موثر دینی شخصیات میں سے تھے کہ جنہوں نے اپنی قیمتی زندگی اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کے فروغ اور عوام کی خدمت میں تمام کر دی ۔ 

آیت الله الوداعی کئی ہفتوں سے بیماری اور بڑھاپا کی وجہ سے اسپتال میں بھڑتی تھے اور ان کی جسمی حالات اچھے نہیں ہونے کی وجہ سے ان کو وہاں کے خصوصی دیکھ بھال واڈ میں رکھا گیا تھا جہاں پیر کے روز عصر کے وقت تعلیم و دینی تعلیمات کے فروغ کے راہ میں سختی برداشت کرتے ہوئے اور بحرین کے عوام کی شرعی و قانونی حقوق کے مطالبہ کے راہ میں اس فانی دنیا سے حقیقی دنیا کی طرف انتقال فرما گئے ۔

بحرین کے دینی و سیاسی علماء و شخصیات نے اپنے الگ الگ بیانیہ کے ذریعہ اس مجاہد عالم دین کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے ۔

ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم بحرین کے علماء نے بھی اس بزرگ عالم دین کے رحلت پر بحرین کی عوام اور اس ملک کے حوزات علمیہ اور پوری دنیا کے شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان کیا گیا ہے : بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ علامہ مجاهد، اسوه تقوا و نماد مقاومت آیت الله سید جواد الوداعی کے رحلت کی خبر سنی ۔ یہ بزرگ عالم دین مومنین ، حوزات علمیہ کی خدمات اور بے پناہ دینی و شرعی ذمہ داریوں کو انجام دینے اور مساجد کی تعمیر میں اپنی عمر گزاری اور اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔

اس بیانیہ میں وضاحت کی گئی ہے : صاحب عصر امام زمان (عج)، مراجع عظام، علمای اعلام اور مرحوم کے اہل خانہ اور تمام مومنوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی جاتی ہے اور سب لوگوں کو ان کے نیک سیرت پر عمل کی دعوت دی جاتی ہے کیونکہ علامہ الوداعی اخلاق و تقوا اور ایمان کے مکمل نمونہ تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬