رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے شمال مشرقی نائیجیریا کے صوبے بورنو کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں دو خودکش بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں تمام دہشت گرد مخالف قوت سے اپیل کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر اقدامات کی بہت ضرورت ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان دہشت گردانہ خود کش حملوں میں جاں بحق ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : دنیا کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے ضروری اقدامات اور پالیسی تیارکرنا ضروری ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بائیس نمازی جاں بحق ہوگئے تھے ، اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے قبول کی ہے۔