15 March 2016 - 22:02
News ID: 9173
فونت
حجت الاسلام شبیر حسن میثمی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے کہا : حقوق نسواں بل سے گھریلو نظام تباہ طلاق کی شرح میں اضافہ اور گھریلوں مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔
حجت الاسلام شيخ شبير ميثمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منصورہ لاہور میں منعقدہ دینی جماعتوں کے قائدین کے مشترکہ اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی میں شرکت کرنے والے تین رکنی وفد میں حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا : یہ اجتماع قوت کا اظہار ہے جو دور رس نتایج کا حامل ہوگا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جنہوں نے ناموس رسالت پر اپنی جانیں قربان اور نثار کی الله تعالیٰ انکے درجات بلند کرے ، حقوق نسواں بل کے نقصانات کو واضح کرتے ہوئے کہا کے اس بل سے گھریلو نظام تباہ طلاق کی شرح میں اضافہ اور گھریلوں مشکلات میں اضافہ ہوگا مثلا وراثت کی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔

شبیر حسن میثمی نے توجہ دلاتے ہوۓ کہا : ہمیں ان سے برے خطرات جیسے گھریلو آفات ناچ گانوں فحاشی کی صورت میں ہر گھر میں گھس چکا ہے اور میڈیا گھریلو اقدار کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو مذہبی اقدار سے دور کر کے سیکولر بنانے میں مصروف عمل ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : یہ چیزیں جوانوں کو فکری انحراف کی طرف لے جا رہی ہے ہمارا نظام تعلیم جوانوں کو گناہ کی طرف اکساتا ہے ہمیں اس امر کی طرف بھی متوجہ رہنے کی ضرورت ہے کے جس طرح اور ممالک کو طور دیا گیا ٹکڑیوں میں تقسیم کردیا گیا اس طرح پاکستان کو بھی توڑنے کی سازش ہو رہی ہے ۔

حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے تاکید کی : ہمیں امت محمدی کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوۓ اتحاد و وحدت کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنا ہوگا ہمیں اپنے حقوق کو متحد کر کے آئندہ کے انتخابات میں موثر کردار ادا کرنا ہوگا الله ہم سب کا حامی و ناصر ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬