21 March 2016 - 16:27
News ID: 9187
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : فرش عزائے حسینؑ جب تک بچھتا رہے گا شہید سبط جعفرؒ عزاداروں کو اپنی یاد دلاتا رہے گا۔
شہيد سبط جعفر زيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف سوزخواں، ادیب، پروفیسر، شاعر، فلسفی شہید استاد پروفیسر سید سبط جعفرزیدیؒ کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا :  شہید سبط جعفرزیدیؒ اپنی ذات میں ایک تحریک اور عالمِ عرفان و اخلاق تھے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان میں صنف سوزخوانی تا قیامت ان کی خدمات کا معترف رہے گا، شہید ایک فرد نہیں بلکہ پوری اکیڈمی تھے، جس سے ہزاروں شاگردوں نے کسب فیض کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : فرش عزائے حسینؑ جب تک بچھتا رہے گا شہید سبط جعفرؒ عزاداروں کو اپنی یاد دلاتا رہے گا۔

حجت الاسلام ناصرعباس جعفری نے شہید استاد سبط جعفر زیدیؒ کی تیسری برسی کے موقع پر ان کے اہل وعیال، اعزاء و اقرباء اور تمام شاگردان کی خدمات میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬