30 March 2016 - 23:30
News ID: 9204
فونت
سعودی عرب:
رسا نیوز ایجنسی - سعودی حکومت نے صوبہ احساء کے شیعہ نشین علاقے (ہفوف) کی شیعہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر سے اذان نشر کئے جانے پر پابندی لگا دی ۔
اذان

 

رسا نیوز ایجنسی کی العہد ویب نیوز سے رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے صوبہ الاحساء کے شہر ہفوف میں شیعہ مساجد سے اذان نشر کرنے پر پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 

اس حکم میں کہا گیا ہے کہ ہفوف کی شیعہ مساجد میں نماز جمعہ کے خطبے کا دورانیہ کم کیا جائے اور نماز ختم ہوتے ہی مساجد میں تالے ڈال دیئے جائیں ۔


ملک کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں یہ اقدامات ایسے وقت میں انجام پا رہے ہیں کہ جب سعودی عرب میں سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انہیں سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


کچھ دن قبل سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ احساء کے امام جمعہ آیت اللہ حسین الراضی کو حکومت کی کارکردگی خصوصا سزائے موت دیئے جانے پر تنقید کرنے کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔


قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے کچھ ماہ قبل سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو پھانسی دے دی تھی نیز دیگر سیاسی کارکن علی نمر، عبداللہ زاہری اور داؤد مرہون کو بھی سزائے موت دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬