24 March 2016 - 00:04
News ID: 9195
فونت
آل سعود انتظامیہ کے ہاتھوں؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آل سعود بنی یھود کی حکومت نے سعودی عرب کے ایک بزرگ عالم دین کو بحرین و یمن اور حزب اللہ لبنان کی حمایت کی وجہ سے گرفتار کر لیا ۔
شيخ حسين الراضي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود بنی یھود کی سیکورٹی فورس نے سعودی عرب کے مسجد رسول اعظم (ع) کے امام جماعت شیخ حسین الراضی کو یمن پر جارحیت اور بحرین کے داخلی امور میں اس ملک کی مداخلت پر تنقید کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔

انہوں نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ الاحساء صوبے کی پلیس کی طرف سے نماز جماعت کی امامت اور تقریر کرنے پر پابندی کا پیغام دریافت کیا ہے ۔

آل سعودی نے اسی طرح مسجد رسول اعظم (ع) میں شیخ  الراضی کے گرفتاری سے پہلے تالا لگا دیا تھا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو شرعیت کے خلاف جانا ہے ۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبہ میں یمن میں آل سعود کی جارحیت کے سلسلہ میں ، عرب ممالک کی متحدہ اور عربی ممالک کے وزیر داخلہ کی طرف سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردوں کے فہرست میں قرار دینے اور صہیونی حکومت کی خشنودی اور بحرین کے داخلی امور میں مداخلت کی طرح کے اقدام پر تنقید کی تھی ۔ 

یہ شیعہ عالم دین نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد کہنے کو عربوں کی پیشانی پر بدنما داغ جانا ہے اور سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ حزب اللہ لبنان کو چھوڑیں اپنے ملک میں پھیلی افرا تفری و بے نظمی کی اصلاح کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬