شیخ احمد بدرالدین حسون:
رسا نیوز ایجنسی – شام کے مفتی نے تاکید کی : در حال حاضر شام میں ایک سو سے زیادہ تربیت یافتہ دھشت گرد گروہ بر سر پیکار ہیں جو مختلف ممالک کی جانب سے حمایت ہورہے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون نے شام وعراق میں داعش کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: داعش سعودیہ اور ترکی کی نمائندگی میں شام وعراق کی عوام کے قتل عام میں مصروف ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دھشت گرد گروہ سعودیہ کی مالی حمایت نیز افغانستان و پاکستان میں تربیت پانے کے بعد عراق اور شام روانہ کئے جاتے ہیں کہا: داعش، وھابی افکار اور افغانستان میں امریکی مداخلت کا نتیجہ ہے ، سعودیہ شدت پسندی کی ترویج کے ذریعہ دنیا میں دھشت گرد اکسپورٹ کرنے میں مصروف ہے ۔
شیخ احمد بدرالدین حسون نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام نے ھمیشہ کسی ایک گروہ اور کسی خاص نظریہ کی حمایت سے پرھیز کیا ہے کہا: شام نے ھمیشہ علاقے میں صلح و آرامش پر زور دیا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے