‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2016 - 21:30
News ID: 9169
فونت
رہبر انقلاب نے ویتنام کے صدر سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ویتنام کے صدر سے ملاقات میں تاکید کی : ایشیائی تعاون کا فروغ ایران کی ٹھوس پالیسی کا حصہ ہے ۔
رہبر انقلاب کي ويتنام کے صدر سے ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ویتنام کے صدر ترونگ تان سانگ سے ملاقات میں فرمایا : ایشیائی تعاون کا فروغ ایران کی ٹھوس پالیسی کا حصہ ہے۔


آپ نے یہ فرماتے ہوئے کہ ہمیں عالمی فورموں پر ویتنام کے تعاون کا علم ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو اس تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ کہا: ویتنام سمیت ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کا فروغ ایران کی ٹھوس پالیسی کا حصہ ہے ۔


رہبرانقلاب اسلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ویتنامی عوام اور خاص طور سے ہوچی منہ اور جنرل جیاب کی شجاعت اور استقامت نے ایرانیوں کی نگاہ میں ویتنام کے عوام کے وقار کو بلند کردیا ہے کہا: ایران اور ویتنام کے عوام کے درمیان باہمی احترام کا یہ جذبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مناسب ماحول کا باعث بنا ہے۔


انہوں نے دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں بڑی طاقتوں کی مداخلت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : یہ مداخلت بعض اوقات ویتنام کی طرح جنگ مسلط کرکے اور بعض اوقات دوسرے طریقوں سے انجام دی جاتی ہے۔


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا: دنیا کے آزاد ملکوں کی ایک دوسرے کے ساتھ قربت کے ذریعے اس قسم کی مداخلت کا راستہ روکا جاسکتا ہے ۔


ویتنام کے صدر ترونگ تان سانگ نے اس موقع پر عالمی فورموں میں ایران کی جانب سے ویتنام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ان کے ملک نے بھی عالمی فورموں میں ایران کی حمایت کی ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کو ہمیشہ ایران کا حق قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام مستقبل میں عالمی فورموں پر ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔


انہوں نے اغیار کے مقابلے میں ویتنامی عوام اور رہنماؤں کی جدوجہد کی قدردانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ویتنام کے عوام نے برسوں بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کیا تب کہیں جاکے آزادی اور خودمختاری حاصل ہوئی ۔


ترونگ تان سانگ نے ہنوئی اور تہران کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران مستقبل میں ایک ہم پارٹنر کی حثیت سے ویتنام پر بھروسہ کرسکتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬