شیخ الازهر مصر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر احمد الطبیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شیعہ و سنی اختلافات ختم ہورہے ہیں کہا: یہ دو مذھب اسلام کے دوبازو ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطبیب نے گذشتہ روز یوروپین پارلیمنٹ کی پریس کانفرنس اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شیعہ و سنی اختلافات ختم ہورہے ہیں دونوں مذاھب کو اسلام کے دوبازو بتائے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام میں بعض اختلافات فطری ہیں کہ جس کی جانب قران کریم نے بھی اشارہ کیا ہے کہا: مسلمان زیادہ تر دھشت گردی سے رنجیدہ ہیں ، امت مسلمہ قتل عام اور خون و خونریزی کے ذریعہ ان شدت پسندانہ نظریات و افکار کی قیمت چکا رہی ہے ۔
شیخ الازهر مصر نے کہا: شیعہ و سنی اختلافات ختم ہونے پر ہے اور یہ دونوں مذاھب ، شیعہ و سنی اسلام کے دوبازو ہیں
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے