09 March 2016 - 10:02
News ID: 9155
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے کانفرنس انتظامیہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نظام مصطفی کانفرنس پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی کی ضامن ہوگی ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان کا اجلاس ملي يکجہتي کونسل پاکستان کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے کانفرنس کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کا انتظامی اجلاس منعقد کیا ، اس اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی پاکستان کے نائب صدر جناب آصف لقمان قاضی نے کی اور ثاقب اکبر ، میاں محمد اسلم ، سید عبد الوحید شاہ ، خطیب مصطفائی ، سید نصیر حسین موسوی، محمد علی کاظمی ،مفتی عامر شہزاد ،ارشادحسین، شیخ طلعت محمود مدنی، سلیم اختر اور دیگر افراد شامل رھے ۔


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے یہ بتاتے ہوئے کہ ماہ رواں میں اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی " نظام مصطفی کانفرنس " مملکت عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی کی ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی کہا: اس کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء و مشائخ کی شرکت سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ اسلامیان پاکستان اس ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاوش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شبقدر میں ہونے والے خود کش دھماکے کے شہداء، غازی ممتاز قادری اور دیگر اکابر ملت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬