01 March 2016 - 22:26
News ID: 9126
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ہمیں اپنے صفوں میں بیٹھے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا جو اس نازک موقع کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال نہ کرلیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا : موجودہ حکمران جماعت نے ممتاز قادری کی سزا پرعجلت کا مظاہرہ کر کے عوام کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : مذہبی جماعتوں کی سفارشات پر غور نہ کر کے حکمرانوں نے بڑی غلطی کی ہے، قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے، ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاوُن، سانحہ داتا دربار، عبداللہ شاہ غازی سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف حکمران کیوں خاموش ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں Pick & Choose کا عمل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے بریلوی بھائیوں کیساتھ ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر میں کالعدم شدت پسند عناصر آزاد ہیں، ہم اس بیلنس پالیسی کے عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا : ایسے حساس معاملات میں علماء اور سیاست دانوں کو معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عفو و درگذر کے لئے فریقین کے مابین مصالحتی عمل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے تھا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے تاکید کی : ریمنڈ ڈیوس کو دیت کے عوض امریکی خوشنودی کے لئے معافی مل سکتی ہے تو اس حساس مسلئے میں حکمران کیوں غفلت کے مرتکب ہوئے، ہمیں اپنے صفوں میں بیٹھے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا جو اس نازک موقع کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال نہ کرلیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬