29 February 2016 - 08:08
News ID: 9117
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں عظیم و شان علماء و ذاکرین کنونشن منقد کیا گیا جس میں ہزاروں علما و ذاکرین نے شرکت کی ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں عظیم و شان علماء و ذاکرین کنونشن منقد کیا گیا جس میں ہزاروں علما و ذاکرین نے شرکت کی ۔


اس کانفرنس سے نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے صدارتی خطاب کرتے ہوۓ کہا : تشیع کے خلاف جو اس ملک میں دہشت گردی ہوئی اس کا مقصد تھا شیعہ میدان میں آئیں اور پھر ان کے خلاف بھر پور اقدام کیا جائے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جب دشمن مشخص نہ ہو اس پر جو اقدامت ہوتے ہیں اس سے بے گناہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : ہم نے اتحاد و وحدت کے ذریعے تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا ، ہم نے اتحاد و وحدت کی ایسی مثال قائم کی جو دنیا بھر میں نہیں ملتی، کوششیں تھی ہمیں میدان میں لیا جائے ہم نے اس سازش کو بھانپا بہت قیمتی قربانیاں دیں مگر تشیع کی عظمت کو کم ہونے نہیں دیا تشیع کو دوسرے یا تیسرے درجے کا شیعہ بننے نہیں دیا ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : ہم ہمیشہ پورا عتماد اور قدرت مندانہ انداز میں بات کرتے ہیں ہمیں کوئی مشکل نہیں لکین جب نتیجہ ایسا ہو اور تشیع کے مفاد میں نہ ہو تو ہم اس میں وارد نہیں ہوتے ہماری پالیسی تصادم کی نہیں قربانی کی پالیسی ہے اس ملک میں طے میں کرونگا کے ایک مجلس کے لیے کتنی قربانی دینی ہیں میں پہلے بھی کہ چکا ہو سب سے پہلے میں ہونگا پھر آپ ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬