رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ناصرعباس جعفری، حجت الاسلام امین شہیدی، حجت الاسلام حسن ظفرنقوی، ناصرشیرازی،حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، مہدی عابدی، حجت الاسلام مختارامامی، حسن ہاشمی ودیگر نے معروف عالم دین ، تنظیم المکاتب پاکستان کے سربراہ اور متعدد دینی درسگاہوں کے مہتمم حجت الاسلام سید رضی جعفرنقوی کے جواں سال فرزند مولانا حسن جعفرنقوی کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مصیبت کی اس گھڑی میں حجت الاسلام رضی جعفرنقوی اور دیگر پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہم خدا وندمتعال کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں شہدائے کربلا ع اور چہاردہ معصومین ع کے ساتھ محشور فرمائے ۔
قابل ذکر ہے کہ مولانا حسن جعفر نقوی مرحوم کا انتقل کل نماز صبح کے بعد اچانک ہو گئی وہ ایران کے مقدس شہر قم میں تحصیل علوم اہل بیت میں مشغول تھے اور گذشتہ کئی برس سے پاکستان میں ترویج علوم اہل بیت میں فعال تھے ۔