22 February 2016 - 21:32
News ID: 9096
فونت
حجت الاسلام محمد عون نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم حجت الاسلام محمد عون نقوی نے شھادت ام الائمہ کی مناسبت سے منعقد مجلس عزا میں دختر پیغمبر اسلام (ص) خاتون جنت حضرت فاطمہ(ع) سے محبت کو ایمان کا جز بتایا ۔
حجت الاسلام محمد عون نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم  حجت الاسلام محمد عون نقوی نے ایام فاطمیہ اولی کی مناسبت سے مسجد آل عباء گلبرگ پاکستان میں منعقد مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے ہدایت ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خانوادہ رسالت و طہارت علیھم السلام نے ہمیشہ دین مبین کی سربلندی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں اور آپ علیھا السلام نے اپنے علم و فضل، ایثار و قربانی سے دین کے اصولوں کو واضح کیا کہا: خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی محبت ایمان کا جز اور اجر رسالت ہے کیونکہ آپ جنت کی خواتین کی سردار ہونے کے ساتھ ساتھ میوہ دل رسول اکرم(ص) تھیں ۔


حجت الاسلام محمد عون نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضور اکرم (ص) نے آپ علیھا السلام سے محبت کرکے حقوق نسواں کو اجاگر کیا اور بچوں کو زندہ درگور کرنے والوں کو عورتوں کا ادب و احترام سکھایا کہا: حضرت فاطمہ زہرا(ع) کی زندگی کے ہر پہلو میں ہدایت ہے، خاص طور پر خواتین آپ علیھا السلام کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرکے اخروی نجات حاصل کرسکتی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬