14 February 2016 - 12:10
News ID: 9063
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ، اقتصادی راہداری ، علاقہ کی امن اوامان، ترقی اور تقسیم گلگت بلتستان، گلگت سکرود روڈ کی تعمیر میں تاخیر نہ ہونے جیسے امور پر عمل در آمد کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

اس وفد میں ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی ممبر مرکزی سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان ، حجت الاسلام سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان جی بی اور محمد علی شیخ صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان ( ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی)شامل تھے ۔

اس موقع پر ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ، اقتصادی راہداری ، علاقہ کی امن اوامان، ترقی اور تقسیم گلگت بلتستان، گلگت سکرود روڈ کی تعمیر میں تاخیر سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

اس وفد کے سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل نے گلگت بلتستان کے تقسیم کی افواہ پر عوامی تشویش ، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی حالت زار بہتر بنانے کی تجاویز سے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو تفصیلاً آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تقسیم ایک افواہ کے سواء کچھ نہیں جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں اورحکومتی سطح پر گلگت بلتستان کی تقیسم کا کو کائی منصوبہ زیر غور نہیں بعض لوگ بے جا افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے گلگت بلتستان کے معاشی مفادات کو مدّنظر رکھے جانے اور خطہ کے استحکام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون سمیت گلگت سکردو روڈ پر جلد کام شروع کئے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬