رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج صبح تھران کو اٹلی کے مقصد سے ترک کردیا ۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی ایک اعلی رتبہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اٹلی ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اٹلی کے دورے میں اس ملک کے صدر، وزیر اعظم، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے ۔
صدر مملکت اپنے اس دورے میں ویٹیکن بھی جائیں گے جہاں وہ کیتھولیک عیسائیوں کے پیشوا اور ویٹیکن کے وزیر اعظم سے ملاقات و گفتگو کریں گے ۔
ایران کے صدر کے دورہ اٹلی کے موقع پر اس ملک کے وزیر اعظم سرجو ماتارلا نے ایک انٹرویو میں اظھار کیا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایرانی صدر مملکت نے اپنے یورپ دورے میں سب سے پہلے اٹلی کا انتخاب کیا ہے ۔
اٹلی کے وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد اب تہران اور روم کے اقتصادی تعلقات میں فروغ آئے گا ۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بدھ کو پیرس پہنچیں گے جہاں وہ فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ، اہم شخصیوں، دانشوروں، صحافیوں، مختلف میدانوں کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے ۔