رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم کے سابقین ڈیسک کے انچارج ملک اعجاز نے 5 و6 مارچ کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کے انعقاد کی خبر دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا پروگرام آپ کے مرقد پر لاھور میں ہوگا اور اس سلسلے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کہا: مہم میں ملک کے کونے کونے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ پمفلٹس، بینرز اور اسٹیکرز بھی جلد ملک بھر میں تقسیم کر دیئے جائیں گے ۔
ملک اعجاز نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ برسی کی تقریب میں ملک بھر ہزاروں عاشقان شہید نقوی شریک ہونگے کہا: اس سلسلہ میں بھلوال میں سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران اور نثار ترمزی نے دورہ کیا اور کارکنان و سابقین کو برسی کیلئے مدعو کیا ہے ۔
انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو پاکستان میں نوجوانوں کیلئے آئیڈیل بتاتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں نوجوانوں کیلئے اپنی عملی زندگی میں شہید نقوی کی زندگی قابل تقلید ہے۔ شہید داکٹر محمد علی نقوی کی خدمات پاکستان میں میں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں، زندہ قوموں کی یہ پہچان ہے کہ وہ اپنے شہدا کو زندہ رکھتی ہیں، برسی میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کر کے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔