رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں جیزان اور نجران میں سعودی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
یمنی مدافعین کی طرف سے میزائیل کے حملے سے سعودی فوجی اڈوں میں آگ لگ گئی جس سے ان کا کافی تسلیحاتی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کی بھی خبر ہے ۔
یمنی فوج نے الصرخہ تین اور فریاد تین نامی جدید میزائلوں کی بھی رونمائی کی۔ یہ میزائل دیگر میزائلوں کے مقابلے میں ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے جدید اور پیشرفتہ میزائلوں کی مدد سے جارح سعودی فوجیوں کے ساتھ جنگ کے میدان میں جنگ کا نقشہ اپنے حق میں کر لیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانوں نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے قریب الدود، المعنق اور جنوب الکبری فوجی اڈوں پر دسیوں گولے فائر کئے جبکہ نجران کے قریب بھی کئی سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے توپ خانوں نے زبردست گولہ باری کی۔
واضح رہے کہ آل سعود نے اپنی کم تجربہ کاری یا کم فہمی کی بنا پر یمن پر حملہ شروع کیا تھا اور امید کر رہا تھا کہ کہ چند روز میں اپنے اتحادیہ و آقاوں کے بل بوتے پر مقصد میں کامیاب ہو جائے گا مگر یاد رہے کہ مظلوم کے ساتھ خدا ہوتا ہے کئی مہینیہ گذر گئے مگر یمن کی عوام ابھی تک آل سعود یھود کی جارحیت کا جواب دندان شکن دے رہی ہے ۔