18 January 2016 - 07:57
News ID: 8953
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں کیا انسانی سوز جرائم ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ صہیونی آل سعود کی پشتپناہی میں دہشت گردی کا بازار گرم کرنے والے گروہ داعش نے شام میں انسانیت سوز جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیرالزور کے علاقے میں سیکڑوں عام شہریوں کا قتل عام کر دیا اور یرغمال بنا لیا ۔
 داعش


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شام اور عوامی فوج کی مسلسل کامیابی اور دہشت گردوں کی مسلسل ذلت آمیز شکست کی وجہ سے یہ گروہ شدید الجھن کا شکار ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شام سے ناکامی کی وجہ سے داعش کے بیشتر عناصر نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود داعش کے عناصر نے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے لئے صوبہ دیرالزور کے گاؤں البغیلیہ میں تین سو عام شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے ۔

البغیلیہ گاؤں میں سامراجی طاقت کے نوکر دہشت گردوں کے ذریعہ قتل کئے جانے والے افرد میں زیادہ تو خواتین ہیں اور عمر دراز شخص اور بچے بھی ہیں ۔

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرالزور شہر میں دو لاکھ افراد غذائی اشیا سے محروم ہیں، اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس شہر میں جو داعش کے قبضے میں ہے اب تک دسیوں افراد بھوک سے اپنی جان دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ شام میں داعشی دہشت گرد گروہ کئی برسوں سے امریکا اسرائیل اور اس کے خاص غلام آل سعود کی مالی و اسلحہ کی بے پناہ امداد کے ذریعہ اس ملک کے بے گناہ عوام کے قتل عام میں مشغول ہے اور انسانیت کو شرمندہ کرنے والے جرائم میں کوتاہی نہیں کر رہی ہے مگر پھر بھی بین الاقوامی ادارے اپنی آنکھ اور کان بند کئے بیٹھی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬