رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ بشار جعفری نے شام کے علاقہ مضایا میں انسانی امداد کے پہونچنے کی تاخیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا : شامی حکومت کے ذمہ دار افراد امداد گروں کی امنیت اور امداد پہونچانے والوں کی آسائش کی بنیاد پرھرگز پسند نہیں کریں گے کہ شامی عوام کو پہونچے والی امداد دھشت گردوں کے ہاتھوں پہنچ جائے ۔
انہوں نے کہا: شامی حکومت اس ملک کی عوام کو پہونچنے والی امداد میں اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے ۔
بشار جعفری نے مزید کہا: سلامتی کونسل کے بعض اراکین نے جان بوجھ کر اپنے منافع کے تامین میں شامی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور دھشت گرد گروہ داعش، جبهه النصره، احرار الشام و جیش الاسلام کی جنایتوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، اور اس کے بر خلاف کسی نہ کسی بہانے سے شامی حکومت کو متھم کرتے رہے ہیں ۔