رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن سپریم کونسل افغانستان نے اپنے بیانیہ میں آل سعود کے ہاتھوں آیت الله شیخ نمر کی شهادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
«مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن یَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا؛ ترجمہ: مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے ۔ (سورہ احزاب/ آیت 23)
ایک بار پھر آل سعود کی آستین سے بیگانہ طاقتوں کے ہاتھ باہر آئے ، اور اس نے عالم مجاھد آیت الله شیخ نمر کو شهادت کے گھاٹ اتار دیا ، ان کی شهادت امت اسلامیہ کی بیداری ہی نہیں بلکہ اس عالم مجاھد کا خون حکومت آل سعود کی نابودی کا سبب ہوگا ۔
ہم اس عظیم نقصان اور آپ کی شھادت کی حضرت ولی عصر(عج) اور ان کے نائب بر حق مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای (حفظه الله) تعزیت پیش کرتے ہیں ۔