رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے گوٹھ بخش علی خان جکھرانی، دائو، دودا پور امیر آباد کے دورے کے دوران آل سعود کو دنیا بھر میں دہشتگردوں کا حامی و سرپرست بتایا اور سعودی وزیر خارجہ کا قاتل دہشتگرد کے عنوان سے استقبال کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود دنیا بھر میں دہشتگردوں کے حامی اور سرپرست ہیں، طالبان، القاعدہ اور داعش آل سعود کے دیئے ہوئے تحفے ہیں کہا: دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اسرائیل اور آل سعود کا خاتمہ ضروری ہے۔
حجت الاسلام ڈومکی نے امام خمینی (رہ) کو خالص اسلام محمدی کا علم بردار بتایا اور کہا: اب عالمی انقلابی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ نایئجیریا، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے درجنوں ممالک کے عوام سامراج مخالف اس انقلابی تحریک میں شامل ہوکر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو رسوا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیت اللہ شہید نمر باقر النمر کی شہادت، آل سعود کے ظالمانہ اقتدار کے خاتمے اور ظالموں کے عبرت ناک انجام کا سبب بنے گی کہا : سعودی وزیر خارجہ اور آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں، سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال ایک قاتل دہشتگرد کے طور پر کیا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء نے آل سعود کو دنیا بھر میں دہشتگردوں کا حامی اور سرپرست بتایا اور کہا: طالبان، القاعدہ اور داعش آل سعود کے دیئے ہوئے تحفے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اسرائیل اور آل سعود کا خاتمہ ضروری ہے۔