06 January 2016 - 17:40
News ID: 8912
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف سنی عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری نے ہیتھرو ایئرپورٹ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالم اسلام سے ایران اور سعودی عرب تنازعہ کے حل کی درخواست کی ۔
طاہر القادري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف سنی عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری نے ہیتھرو ایئرپورٹ لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں عالم اسلام خصوصا پاکستان سے ایران اور سعودی عرب تنازعہ کے حل کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر انصاف کا قتل نہ روکا گیا تو اسلام آباد میں دوبارہ دھرنے سمیت کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے کو تیار ہیں کہا: پاکستان عوامی تحریک کے 14 شہداء کا انصاف صرف فوجی عدالتوں سے ہی ممکن ہے ۔


ڈاکٹر القادری نے عالم اسلام اور پاکستان سے ملکر ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ حل کرانے کی درخواست کی اور کہا: رینجرز اور فوج دہشت گردی کے خلاف عظیم جنگ لڑ رہی ہیں لیکن یہ جنگ کراچی تک محدود نہ رکھی جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬