‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2016 - 09:36
News ID: 8920
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں ایرانی عوام کے اتحاد اور اسلامی جہموری نظام کے مقتدر ہونے کو اسلامی انقلاب کے خلاف صیہونی حکومت،امریکا اور سعودی حکومت کی کوششوں کے ناکام ہونے کا سب سے بڑا سبب قرار دیا ہے ۔
آيت اللہ محمد امامي کاشاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حضرت آیت اللہ امامی کاشانی اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی (رہ) تہران میں منعقد ہوا، ایرانی عوام کے اتحاد اور اسلامی جہموری نظام کے اقتدار کو اسلامی انقلاب کے خلاف صیہونی حکومت،امریکا اور سعودی حکومت کی کوششوں کے ناکام ہونے کا سب سے بڑا سبب بتایا ۔


انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ مخاصمانہ اقدامات اور سعودی حکومت کے ان اقدامات کے لئے امریکی اور اسرائیلی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آل سعود کے ناتجربہ کار اور قسی القلب شہزادوں نے اپنے غیر دانشمندانہ اور غیر منطقی فیصلوں سے سعودی حکومت کو پہلے سے بھی زیادہ تباہی اور نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے رواں سال حج کے دوران سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات اور عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے لئے آل سعود کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : امریکا، صیہونی حکومت اور آل سعود کے مظالم نے دنیا کی قوموں کو ان حکومتوں سے متنفر کردیا ہے ۔


انہوں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو آل سعود کے ہاتھوں مظلومانہ طریقے سے شہید کئے جانے پر امت اسلامیہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے آیت اللہ باقر نمر کا سر قلم کردئے جانے کے سفاکانہ اقدام پر عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور اسے افسوسناک قرار دیا ۔


تہران کے امام جمعہ نے ایرانی عوام کے اتحاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کو اسلامی انقلاب کے خلاف امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کی سازشوں کے مقابلے میں مضوط دیوار قرار دیا ہے اور بیان کیا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اتحاد ، علمی و سائنسی پیشرفت اور اخلاقی و سماجی اقدار کے لحاظ سے عالم اسلام میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا والے آج ایران کے مقام و منزلت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔


انہوں نے تہران اور مشہد میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا : یہ کام اسلامی نظام کے دشمنوں کا تھا اور ممکن ہے کہ اس پورے عمل میں نادان اور ناسمجھ لوگوں کو بھی استعمال کیا گیا ہو ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنے میں سعودی عرب کا ساتھ دینے پر بعض حکومتوں کے اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : جو حکومتیں سعودی عرب کے ساتھ کہ جو قساوت قلبی اور انسانیت سوز اقدامات کا مظاہرہ کرکے علاقائی اور عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑگئی ہے، تعاون کر رہی ہیں وہ اپنی عزت خود خاک میں ملا رہی ہیں ۔


انہوں نے امریکی کانگریس میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے بل کی منظوری کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : رہبرانقلاب اسلامی کی تدبیر اور حکومت کی کوششوں سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر دستخط ہوئے لیکن اب مقابل فریق اس پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬